رپورٹر صدف نعیم کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔محمد نادر خان

Spread the love

مرحومہ کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ لانگ مارچ میں خاتون رپورٹرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔اپنی جاری بیان میں معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں