منیجنگ ڈائریکٹر برٹش کونسل گولڈ پارٹنر ایس ایل ایس کالج و چیئرمین جہلم انکریڈیبل کمیٹی جہلم کو چیمبر ویلز کی طرف سے یادگاری سونیئر پیش کیا

Spread the love

سیکرٹری آف سٹیٹ ویلز ڈیویز نے ویلز میں انوسٹمنٹ کے مواقع کے بارے میں بتایا اور سرفراز ملک کو ٹریڈ اور تعلیم میں دونوں ممالک میں فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور ایم او یو سائن کرنے پر مبارکباد دی۔

( جہلم سے عزیز اللہ بٹ کی رپورٹ)

تفصیل کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر برٹش کونسل گولڈ پارٹنر ایس ایل ایس کالج و چیئرمین جہلم انکریڈیبل کمیٹی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو کارڈف کونسل میں پال سلیون ایگزیکٹو چیئر چیمبر ویلز یوکے اور ڈائریکٹر جنرل آف برٹش چیمبرز آف کامرس شیوان ہیوی لینڈ نے چیمبر ویلز کی طرف سے یادگاری سونیئر پیش کیا اور سرفراز ملک نے بھی پال سلیون کو سونیئر پیش کی۔ دونوں چیمبرز کے درمیان ایم او یو سائن ہونے کی تقریب کارڈف کونسل ہال میں منعقد کی گئی۔
سیکرٹری آف سٹیٹ ویلز ڈیویز نے سرفراز ملک کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک یوکے اور پاکستان میں ٹریڈ اور تعلیم کے فروغ پر انہیں سراہا اور ایم او یو سائن کرنے پر مبارکباد دی۔ ویلز کیلئے اعزازی انوسٹمنٹ کونسلر فہیم اظہر کو بھی ایس ایل ایس کی طرف سے سونیئر پیش کیا گیا۔ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیمبر ویلز کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔ تقریب میں یوکے کی کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں