شائع شدہ خبر پر ازخودنوٹس کے نتیجے میں سات فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کر دیا گیا ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس) محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی جانب سے بہاولپورکے علاقہ ہیڈپنجند میں فلٹریشن پلانٹ کی بندش کی بناء پرعوامی مشکلات کے حوالے سے شائع شدہ خبر پر ازخودنوٹس کے نتیجے میں سات فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آیا ہے۔آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ملتان کے الطاف احمد کی دفتر محتسب پنجاب کودی جانے والی درخواست پرمحکمہ پولیس نے اہلکاراحسن اعجاز ٹی ایس آئی کیخلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال پر انضباطی کارروائی کرتے ہوئے انہیں دوسالہ سروس ضبطگی کی سزا دی ہے۔دریں اثناء نارووال کے رہائشی قدیراحمد کی شکایت پر دفتر محتسب پنجاب کی کارروائی کی بدولت زیرتعمیر نجی ہسپتالوں سے فیس منظوری پلان وکمرشلائزیشن فیس کی مد میں 2715320 روپے وصول کرنے کے علاوہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ننکانہ صاحب کے شکایت کنندہ محمد عثمان کی درخواست پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ضلعی ہیڈکوارٹر زہسپتال کے ایڈمن آفیسر محمد وقاص کو وارننگ اوروارڈسرونٹ/ریکارڈ کیپرز علی عابد اورنیاز احمد کو پیڈایکٹ 2006 کے تحت ایک سالہ انکریمنٹ روکنے کی سزا دی ہے۔اس دوران قصور کے محمد یونس کی شکایت پر محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں الزام علیہہ محمد شہزاد ایس سی او کی ایک سال کی انکریمنٹ روکنے کے علاوہ انہیں ایک سال تک ضلع قصور میں تعینات نہ کرنے کی سزاد ی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قیصر شفیق کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں