عمران خان و دیگر ساتھیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔چیئرمین مینارٹی رائٹس فورم پاکستان
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کے چیئرمین رادیش سنگھ ٹونی نے کہا کہ ہم سکھ کمیونٹی پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی سب کا نگہبان ہو انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی چیئرمین عمران خان اور انکے دیگر ساتھیوں کو جلد از جلد صحت یابی نصیب کرے۔ مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کے چیئرمین رادیش سنگھ ٹونی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وفاقی حکومت فائرنگ میں ملوث مجرم کیخلاف قانونی کارروائی کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی حفاظت وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
