اللہ تبارک و تعالی عمران خان اور دیگر زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔معروف سوشل ورکر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور انکے ساتھیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی چیئرمین عمران خان اور دیگر زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور انکے دیگر ساتھیوں پر فائرنگ میں ملوث مجرمان کیخلاف قانونی کارروائی کرے انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
