قاتلانہ حملے میں ملوث گرفتار شخص سے مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور انکے دیگر ساتھیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومت وقت کی زمہ داری ہے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر سیاست میں تشدد کو ہر گز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم عمران خان اور انکے دیگر ساتھیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ایسے واقعات حکومت وقت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی حکومت واقعے کی تحقیقات کرے اور فائرنگ میں ملوث شخص کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔
