ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: ہڑپہ محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال ضلعی انتظامیہ سرویئرر پی ٹی آئی کے سیاسی لیڈروں ترقیاتی ورکنگ کمیٹی ہڑپہ کے عہدے داروں کی نااہلی یا غفلت مبینہ اطلاعات کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن پر سیوریج کے کام کا افتتاح ہوا ڈسپوزل کا کام شروع کردیا گیا مین جی ٹی روڈ ہڑپہ اسٹیشن پر سیوریج کے پائپ رکھ دیے گئے جگہ جگہ سڑک کنارے کھودائی کا کام شروع ہوا تو نیشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ حرکت میں آگیا تب پتہ چلا کہ مین جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ پائپ لائن بچھانے کا این او سی لینا ضروری ہے قربان جاؤں کام کرنے اور کروانے والوں پر کہ جن کو یہ بھی پتہ نہیں کہ کروڑوں کا منصوبہ اور اس میں اتنی بڑی نااہلی جس خمیازہ ہڑپہ کی عوام کو بھگتنا پڑے گا مبینہ اطلاعات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال نے NHA سے اس سیوریج کےمنصوبے کے این او سی کی مد میں فنڈ ہی نہیں رکھا اس لئے شرقی بائی پاس سے لے کر عربی بائی پاس ہڑپہ تک سیوریج کا کام شروع نہیں ہو گا بلکہ اب نائی والا روڈ پر مین لائن کا کام شروع کیا جائے گا کیونکہ نیشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے این او سی لاکھوں میں ہوگا جو شاید اس فنڈ میں ممکن نہ ہو میری اہلیان ہڑپہ اسٹیشن کی جانب سے ہڑپہ سے تعلق رکھنے والی ترقیاتی ورکنگ کمیٹی اور رائے حسن نواز سے گزارش ہے کہ جناب ہڑپہ کے معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیوریج سسٹم نقشے کے مطابق پورے جناح ٹاؤن میں بچھایا جائے ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ کس محکمہ نے این او سی لینا ہے اور دینا ہے آنے والی رکاوٹوں کے ذمہ دار ہم عوام نہیں بلکہ منصوبے کے ڈیزائنرز ہیں یا وہ لوگ جنہوں نے یہ منصوبہ دیا خدا را ہم اہلیان ہڑپہ مزید سفر کے متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا ہمیں ہمارا حق دیں نقشے کے مطابق سیوریج کا کام شروع کیا جائے اور اس کام میں
نا اہلی کے مرتکب افراد کا تعین کر کے ذمہ داران کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے
