سپریم کورٹ آف پاکستان ملوث افسران کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی نازینا ویڈیو بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اسلامی ملک میں ایسے واقعات انسانیت کی تذلیل ہے جو قابل افسوس ہے ایسے واقعات کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو انصاف فراہم کرنے میں کردار ادا کریں اور ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
