رکن قومی اسمبلی فروخ خان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی کو چیک دے رہی ہے

Spread the love

صفدر باغی نے رکن قومی اسمبلی فروخ خان کو اعلی خدمات پر سر پر چادر پہنائی۔

گلگت صدر دلفراز، ارشد خان، سیف علی خان، سہیال خان، دایان چوہدری ساجد خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی صوبہ خیبرپختونخوا کے وفد کے ساتھ چوہدری شجاعت حسین کی رئشگاہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی موجودگی میں مرکزی ویمنوینگ صدر و رکن قومی اسمبلی ایم این اے فروخ خان آپا کو خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لئے نعقد امداد اور نگرانی پر انکی اعلی خدمات پر انکو سر پر چادر پہنائی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن صدر و مسلم لیگ ق مرکزی رہنما چوہدری شفائع حسین کی خصوصی ھدایات ایم این اے فروخ خان آپا نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ افراد کے لئے خصوصی طور پر نعقد دولاکھ روپے امداد و عطیات کے ساتھ ساتھ وقت فوقتا مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی امدادی کاروائیاں کی نگرانی کی۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے گلگت صدر دلفراز ،ارشد خان،سیف علی خان, سہیال خان،دایان چوھدری، ساجد خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں