جرائم اور دیگر واردات کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے،افتخار خان

Spread the love

عوام کابھی جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے۔ایس ایچ او کا میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ایس ایچ او افتخار خان نے کہا کہ جرائم اور دیگر واردات کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جرائم ایک ناسور ہے اور اس ناسور کا خاتمہ پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں جب تک جرائم اور دیگر وارداتوں کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک امن و امان کی بحالی ناممکن ہے امن و امان کی بحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ایس ایچ او افتخار خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم اور دیگر واردات میں ملوث افراد کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں کیونکہ جرائم کا خاتمہ عوام کے ساتھ دینے سے ہیں پولیس کا عوام کا ساتھ دینا بہت ضروری ہے تا کہ جرائم کا خاتمہ بروقت ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں