ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ اور تعمیرات کرنے والے 7 افراد کو ایک ہفتے کیلئے جیل کی سزا دیکر جیل بجوادیا،

Spread the love

گلگت (پ ر) ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس مختار احمد نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ اور تعمیرات کرنے والے 7 افراد کو ایک ہفتے کیلئے جیل کی سزا دیکر جیل بجوادیا، غیر قانونی طور پر ناجائز قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز نائب تحصیلدار حمد خورشید نے ریونیو فیلڈ سٹاف اور ایم سی فورس کے ہمراہ سکوار کھاری میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران 7 افراد کو غیر قانونی طورسرکاری اراضی پر تعمیرات کرنے پر گرفتار کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کردیا، قائمقام سب ڈویژنل مجسٹریٹ مختار احمد نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو 7 یوم کیلئے جیل کی سزا دیکر مناور جیل بجوادیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ ناقابل معافی جرم ہے لہذا عوام لناس کو مطع کردیا جاتا ہے کہ وہ لینڈ مافیا کے باتوں میں آکر قیمتی رقم ضائع نہ کریں، جو بھی زمین جہاں کہیں بھی خریدو فروخت کیلئے مل جاتی ہے حلقہ نمبردارسے تصدیق کرکے اراضی کا سودا کریں، بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ سرکاری اراضی پر ہونے والے تعمیرات کو مسمار کرکے اپنے قبضے میں لے گی۔جس کا نقصان زمین خریدنے والے کا ہی ہوگا کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی سرکاری و خالصہ سر کار اراضی پر تعمیرات، پتھر بنانے، ریت نکالنے سمیت درختوں کے اگانے پر دفعہ 144 کے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں