,جہلم فورم ماسٹر شی ہان مرزا فیصل محمود برطانیہ واپس پہنچ گئے

Spread the love

برمنگھم ( عارف چودھری) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر , اورسیز پاکستانیز کشمیر کونسل ,برٹش کشمیر فاؤنڈیشن , نعت کونسل اور برمنگھم کیمونٹی فورم کے جنرل سیکریٹری ,جہلم فورم UK کے رہنماء اور انٹر نیشنل کراٹے ماسٹر شی ہان مرزا فیصل محمود برطانیہ واپس پہنچ گئے انہوں نے اندرون سندھ اور پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور تمام حالات کا جائزہ لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا جو امداد بیرون ممالک سے سیلاب زدگان کے لئے پہنچی تھی وہ تمام مستحقین تک نہیں پہنچی ۔ اس کے علاوہ مارشل آرٹ کے فروغ اور مارشل آرٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود کے لئے مختلف پرو جکٹس پر کام شروع کیا فیضان مدینہ پھلڑے سیداں کا باقاعدہ افتتاح کے بعد آپنے مرحوم والد الحاج مرزا سجاد حسین کے ایصال ثواب کے حوالے سے محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا ۔ اور بہت سے پروجیکٹس پر کام بھی شروع کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں