چیچہ وطنی میں بڑھتی ہوئی۔ چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں پر مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل اور ایس ایچ او سٹی علی کاظمی سے ملاقات۔

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال

چیچہ وطنی سرکل چیچہ وطنی میں بڑھتی ہوئی۔ چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں پر مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی حافظ ساجد محمود صدر مرکزی انجمن تاجران کی قیادت میں ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل اور ایس ایچ او سٹی علی کاظمی سے ملاقات۔
مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے کہا۔ کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تاجر برادری میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری آصف سعید چوہدری نے تاجروں کے خدشات پر ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل اورایس ایچ او سٹی علی کاظمی کو مکمل بریفننگ دی۔
سرکل چیچہ وطنی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں ہر پولیس گشت کو موثر بنانے پر زور دیا۔
ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل نے کہا کہ پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے پر کام کر رہی ہے۔ پولیس اور تاجر برادری کی ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔ تاجر برادری بھی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے۔ سی ٹی وی کیمرہ اور گارڈز کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔ تاکہ شہر میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے تما م تر وسائل بروے کار لائے جا سکیں
اس موقع پر چیئرمین مرکزی انجمن تاجران حافظ عبدالسلام۔ سید کاشف علی شاہ جنزل سیکرٹری ڈاکخانہ بازار ایسوسی ایشن۔ عثمان محمود چیمہ سیکرٹری نشر واشاعت۔ ابرار حسین ڈوگر صدر کالج روڈ۔ ڈاکٹر مسعود عثمان صدر ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں