صحافیوں کے مسائل و مشکلات پر توجہ کی اشد ضرورت ہے۔وصال احمد

Spread the love

صحافیوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔معروف صحافی

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل یورپ کے نمائندہ پشاور وصال احمد نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت وقت کی خاموشی افسوس ناک ہے صحافی حضرات وہ لوگ ہے جو ہم سب کو ہر خبر سے باخبر رکھتے ہیں اور عوامی مسائل کو حکمرانوں تک پہنچانے میں کردار ادا کر رہے ہے جو قابل تعریف ہے لیکن ملک بھر میں صحافی حضرات پر تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو افسوسناک ہے.معروف صحافی وصال احمد نے ایک بیان میں کہا کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں