سیمی فائنل میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔محمد نادر خان

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔صدر عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم ، محمد رضوان اور ہمارے مستقبل کے اہم کھلاڑی محمد حارث سیمت پوری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے جو پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ بہترین اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر پوری قوم مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی قومی کرکٹ ٹیم کو اور کامیابیاں نصیب کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں