جبر و استبداد کے سامنے سینہ سپر ھو جانا اسلامی جانثاروں کا شیوہ ھے،عمران خان

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز )
انصاف سے روگردانی کرنے والے معاشرے تاریخ کی تاریکیوں میں گم ھو جاتے ھیں .جبر و استبداد کے سامنے سینہ سپر ھو جانا اسلامی جانثاروں کا شیوہ ھے پاکستانی قوم کو حقیقی آزادی سے روشناس کرانے کے لئے عوام کا قافلہ میدان عمل میں آگیا ھے اور انقلاب کی تکمیل تک جدوجہد کا عمل جاری رھے گا.ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرآباد سے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے موقع پر عوام کے ایک جم غفیر سے ویڈیو لنک کے ذریعےخطاب کرتے ھوئے کیا. انہوں نے کہا کہ استبدادی قوتوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ کے ذریعے عوام کی آواز کو دبانے کا حربہ ناکام ھو گیا ھے انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون و انصاف کئ بالا دستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور وکلاء قانون کی حکمرانی کے لئے میدان عمل میں ہراول دستے کا رول ادا کریں. قبل ازیں عوام تحریک انصاف تحصیل وزیرآباد کے سرخیل راہنماء راشد رفیق بھٹہ ٹکٹ ھولڈرز شبیر اکرم چیمہ اور چوھدری محمد یوسف کی قیادت میں ریلیوں کی شکل میں کچہری چوک آئے جہاں تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر محمد احمد چٹھہ، مرکزی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر، سینٹر محمد اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر راہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیرآباد نے اپنے جوان بیٹے کی قربانی دیکر لانگ مارچ کے مقاصد کو تقویت دی ھے اور عزم و انقلاب کا یہ قافلہ اپنی منزل پر پہنچ کر ھی دم لے گا. اس موقع پر پر سول انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئےتنظیم تاجران کے تعاون سے دن تین بجے تمام مارکیٹیں اور بازار بند کروا دئیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں