فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا افسروں اور جوانوں سے خطاب
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ کیا ہے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔
