گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہڑپہ میں کمروں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ دوسروں کے کام آنا اس میں میرا کوئی کمال نہیں فلاح انسانیت کے لئے میرے اللّٰہ نے مجھے چنا یہ اس کا احسان ہے میں نہ ہوتا تو کوئی اور ہوتا سماجی کارکن حاجی محمد ریاض بریار نمبردار کا تقریب سے خطاب

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہڑپہ میں کمروں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس والدین اور معززین علاقہ کی بھرپور شرکت مہمان خصوصی حاجی محمد ریاض بریار کا والہانہ استقبال

ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول ہڑپہ میں نئے بننے والے کمروں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سماجی کارکن حاجی محمد ریاض بریار نمبردار تھے تقریب میں لیاقت بریار قیصر ندیم سیماب جٹ چوہدری محمد جاوید اقبال نمائندہ روز نامہ پاکستان راؤ عبدالغفور محمد آصف ندیم حاجی محمد ارشد حاجی محمد سرور محمد احمد رحمانی سید آفتاب شاہ ڈاکٹر محمد حسین ڈاکٹر محمد امجد غلام دستگیر کھوکھر سمیت بڑی تعداد شریک تھی تقریب کے مہمان خصوصی کا سکول پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور ٹھول کی تھاپ اور پھولوں کے خوب صورت دستے پیش کرکے کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے خوبصورت کلمات سے شروع کیاگیا سٹیج سیکرٹری سکول ٹیچر محمد ندیم نے سر انجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ساجد بشیر نے اپنے خوبصورت انداز بیاں اور لفظوں کے چناؤ سے مہمان خصوصی اور سکول میں بچوں کے لئے کمروں کے ساتھ ساتھ چار دیواری اور صحن میں سولنگ کا عطیہ دینے والی سماجی شخصیت حاجی محمد ریاض بریار نمبردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فلاحی انسانیت کی کوششوں کو خوب سراہا انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی قدر کرنی چاہیے جن سے ہمارا کوئی اپنا ذاتی اختلاف تو ہوسکتا مگر ہمیں ان کے فلاحی کاموں کی نا صرف داد دینی چاہیے کیونکہ ایسے لوگوں کا کسی علاقہ میں ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی محمد ریاض بریار نے کہا کہ دوسروں کے کام آنا اس میں میرا کوئی کمال نہیں فلاح انسانیت کے لئے میرے اللّٰہ نے مجھے چنا یہ اس کا احسان ہے میں نہ ہوتا تو کوئی اور ہوتا انہوں نے تقریب میں شریک شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز ہمیں اپنے اصل مقصد سے ہٹانے کے لئے ہماری نسلوں کو تباہی کی طرف لے کرجارہا ہے وہ ہمیں ہمارے دین سے دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نسل کو محفوظ رکھنے کے لئے اسلامی تعلیمات کی جانب متوجہ ہوں انہوں نے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف گورنمنٹ کے سکولوں میں بہترین تعلیم یافتہ اساتذہ بچوں کو تعلیم دیتے ہیں تو دوسری طرف ہمارے ہاں پرائیویٹ سکولوں میں کم پڑی لکھی کم معاوضہ پر ٹیچرز بھرتی کر رکھی ہوتی ہیں میرا ہڑپہ اور اس کے گردونواح کے سکولوں میں رنگ و روغن بہترین نئے کمرے بچوں اور بچیوں کو شوز کتابیں وردیاں اور دیگر لے کر دینے کا مقصد ایک بہترین ماحول دینا ہے تاکہ بچوں کے والدین صاف ستھرا ماحول دیکھ کر اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ ایک تو انکی بھاری بھرکم فیسوں سے جان چھوٹے اور دوسرا بچوں کو بہترین ماحول اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مل سکیں تقریب سے سکول کے ہیڈ ماسٹر شہزاد منیر ساجد آرائیں اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر منیر ساجد آرائیں نے مہمان خصوصی حاجی محمد ریاض بریار نمبردار کو فلاحی انسانیت کے کاموں کے اعتراف اور انہیں سراہتے ہوئے شیلڈ بھی پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں