چینی صدر شی جن پنگ نے ہمیشہ سیدھی بات کی،جو بائیڈن

Spread the love

چینی صدر کو جانتا ہوں اور وہ مجھے جانتے ہیں۔امریکی صدر

واشنگٹن:(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ہمیشہ سیدھی بات کی ہے۔یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کو جانتا ہوں اور وہ مجھے جانتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان کچھ غلط فہمی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہمیں صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں۔ان کا امریکا میں حال ہی میں ہوئے انتخابات کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں