استنبول میں دھماکے کے الزام میں شامی خاتون گرفتار

Spread the love

خاتون کو 1200 کیمروں کی فوٹیج اور 21 چھاپوں کے بعد ٓحراست میں لیا گیا۔ترکیہ پولیس

استنبول(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں ایک شامی خاتون کو بھی گرفتار کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز استنبول میں دھماکے کے لئے بم نصب کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترکیہ پولیس نے کہا ہے کہ بم نصب کرنے والی خاتون شامی شہریت کی حامل ہے اور وہ کرد عسکریت پسندوں کے لیے کام کررہی تھیں۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد 1,200 سیکیورٹی کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا اور 21 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، ان ہی چھاپوں کی روشنی میں شامی خاتون کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ترکیہ سے یونان فرار ہونے والی تھی۔ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ پولیس کے پاس ’’پی کے کے‘‘ رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس کی گرفت میں آنے سے پہلے خاتون کو مار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں