ارشد شریف قتل کی مکمل تفتیش کرکے حقائق سامنے لائیں گے،مسز این مکوری

Spread the love

ارشد شریف کیس سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی۔چیئرپرسن انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوورسائٹ اتھارٹی کینیا

کینیا(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسز این مکوری نے کہا ہے کہ کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کے قتل کی مکمل تفتیش کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کینیا انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی کی چئیرپرسن این مکوری نے کہا کہ ارشد شریف کیس سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں کینیا پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ خرم احمد کی گاڑی کو رکنے کی ہدایت کو نظرانداز کرنے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ارشد شریف کو قتل کرنے سے قبل وحشیانہ تشدد کی رپورٹس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں آئی پی او اے کی چیئرپرسن نے دوسری گولی کا ذکر نہیں کیا جو ان کی کمر سے داخل ہو کر سینے سے نکل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں