گلگت مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون،

Spread the love

گلگت (پ ر) مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، ایک مرتبہ شہر آنے والوں کو 3دن جیل، دوبار آنے والوں 7 دن جیل اور تین مرتبہ سے زائد دفعہ شہر آنے والوں کو15دن کی سزا دیکر مناور جیل بجوادیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ اور میونسپل فورس پر مشتمل ٹاسک فورس نے ایک درجن کے قریب پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان کے عدالت میں پیش کردیا، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس نے بھکاریوں سے پوچھ گچھ کے بعد مختلف نوعیت کے سزائیں سنائیں، عاطف اللہ خان نے ایک دفعہ آنے والوں کو3دن، دوبار آنے والو ں کو7 دن اور تین سے زائد مرتبہ آنے والوں کو 15 دن کیلئے جیل کی سزا سنادی ہے، انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پیشہ ور بھکاریوں کو شہر آنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کررکھی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو شہر بدر یا جیل کی سزا دی جاتی ہے اور آ ج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں