کارڈف (یوکے)۔۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج و چیئرمین جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے انکریڈیبل جہلم
سرفراز ملک نے چیئرمین و کو فاؤنڈر سائبر ویلز کرنل جون ڈویز کے ساتھ کارڈف برطانیہ میں ملاقات کی اور ان کی
سائبر سیکیورٹی کیلئے بین الاقوامی اقدام کو سراہا۔ نوجوان نسل کو سائبر سیکیورٹی کی آگاہی کیلئے اقدام پر زور دیا گیا۔ جون نے سرفراز ملک کو خوش آمدید کہا اور ورچوئل ایم او یو سائن کرنے پر مبارکباد دی۔ آخر میں سرفراز ملک نے ایس ایل ایس کالج کا سونیئر جون کو ان کی بہترین کارکردگی پر پیش کیا۔ اس موقع پر انجنیئر فہیم اظہر بورڈ آف ڈائریکٹر اینڈ انٹرنیشنل آیڈوائزر سائبر سیکیورٹی بھی موجود تھے
