گلگت (پ ر)چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میرنے کہا کہ شہر کے مصروف شاہراہوں پر آوارہ مال مویشیوں کو پکڑنے کا سلسلہ جاری ہے، بلدیہ سنیٹری پھاٹک میں اب تک ایک درجن سے زائد مال مویشیاں جمع ہوچکی ہیں، اگر مالکان نے اپنے مال مویشیوں کو بلدیہ پھاٹک سے اپنی مال مویشیوں کو نہیں گئے تو اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے حکم سے نیلام کردیا جائے گا لہذا اس عمل سے قبل شہری اپنے مال مویشیوں کو پہچان کرکے بلدیہ پھاٹک سے واپس لے جائیں، اور بھاری نقصان سے بچیں، چونکہ بڑی قیمتی مال مویشی جمع ہوچکی ہے دودھ دینے والے گائیوں کے ساتھ نایا ب نسل کی بھی گائے موجود ہیں۔ بلدیہ پھاٹک سے اپنے مال مویشیوں کو لیجانے کیلئے پہلے جرمانہ ادا کرنا ہوگا کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے شہرمیں دفعہ 144کے تحت آذاد چرائی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
