تعزیتی ریفرنس برائے ملک محمد اصغر ایڈووکیٹ مرحوم ۔

Spread the love



جہلم (اختر شاہ عارف)آج “القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان”اسلام پورہ جہلم میں ملک محمد اصغر ایڈووکیٹ مرحوم سابق صدر ادارہ ہذا کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیئے ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔جس میں چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جہلم چوہدری،سہیل ناصر سوشل ویلفیئر آفیسر جہلم اور ادارہ ہذا کے سٹاف کے علاوہ جہلم کی مشہور سماجی تنظیموں کے عہدیداران جن میں سی ڈی سی المرکزجہلم،خیر الناس جہلم،الفلاح جہلم،میڈیا نمائیندگان اور عبدالغفور چوہان چئیر مین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم کے ساتھ ساتھ جہلم کے مختلف مکتبہ فکر کے چیدہ چیدہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔میجر(ر) محمد یوسف اختر، چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جہلم،طارق محمود سینئر نائب صدر القاسم انسٹیٹیوٹ، صوبیدار(ر) ریاض احمد،عمر بٹ اور دیگر مقررین نے ملک محمد اصغر ایڈووکیٹ مرحوم کی شخصیت اور ادارے کے لیئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےکہا۔کہ مرحوم نہ صرف اپنی ذاتی زندگی میں بلکہ ادارے کے حوالے سے بھی انتہائی خدا ترس اور ایک درد بھرا دل رکھنے والے انسان تھے۔وہ ادارے کے ہر بچے کو اپنے بچوں کی طرح عزیز رکھتے تھے۔اور بچے بھی ان کو اپنا باپ سمجھتے تھے۔مقررین نے ادارے کے قیام کے حوالے سے بتایا۔کہ اس ادارے کی بنیاد میجر(ر) محمد یوسف اختر اور ایک اور ساتھی نے اپنے ہاں جنم لینے والے “سپیشل بچوں”کی وجہ سے اس ادارے کی بنیاد رکھی۔یوں یہ ادرہ شروع شروع میں دو “سپیشل بچوں” کے ساتھ ایک کرائے کے کمرے سے شروع ہوا۔اور آج اللّٰہ پاک کے فضل و کرم سے یہ ادارہ اپنی ذاتی عمارت میں ایک سو پچیس سپیشل بچوں کے ساتھ ان بچوں کو معاشرے میں انتہائی فعال بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس ادارے میں ان سپیشل بچوں کو تربیت یافتہ اساتذہ کی ذیر نگرانی نہ صرف مختلف قسم کے ہنر سکھائے جاتے ہیں۔بلکہ ان کو جسمانی طور پر چاق وچوبند اور تندرست رکھنے کے لیئے ان کے لیئے مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے۔کہ اس ادارے کے مختلف سپیشل بچے ملک سطح پر بھی مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں۔
آخر میں عمر بٹ نے ملک محمد اصغر ایڈووکیٹ مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیئے دعا کرائی۔جس کے بعد تعزیتی ریفرنس کے سلسلے میں ہونے والا یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں