گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کا تیسرے دن بھی شہرکے چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے پر کاروائیاں جاری رہیں، جمعرات کے روز مجسٹریٹ عالم حسین نے فائر سٹیشن آفیسر عبداللہ اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ دودرجن سے زائد ہوٹلوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں، آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف نہ کرنے پر 10 ہوٹلوں پر جرمانہ اور تاریخ گزرنے پر 05 ہوٹل مالکان کو ری فلنگ کیلئے احکامات دے دئے، جب تک شہرکے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں، موٹلز، گیسٹ ہاوسز اور پیٹرول پمپ مالکان آگ بجھانے والے آلات نصب نہیں کریں گے کاروائیاں جاری رہیں گی، میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مالکان کو احکامات دئیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کریں، خلاف ورزی اور حکم نہ ماننے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی جاری رہے گی، یہ کاروائیاں تب تک جاری رہیں گی۔ ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں کہیں، بھی آگ بجھانے والے آلات کے بغیر تنصیف پیٹرول پمپوں، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز دیکھیں گے الفا کنٹرول اطلاع کریں، تاکہ آلات کی تنصیب کیلئے مناسب اقدامات کئے جاسکیں۔
