جنوبی وزیرستان،چگملائی بازار میں دھماکا،2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Spread the love

یاد رہے کہ دھماکے میں زخمی افراد علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل۔ریسکیو

وزیرستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا چگملائی بازار میں عبدالسلام نامی شہری کی دوکان کے قریب ہوا جس میں شاہ گلزار اور مصطفی نامے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو علاج کےلیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ دو دن قبل بھی خبیرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی، کہ نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ سے اےایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبداللہ، احمد، اور محمود شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں