انٹی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اختیارات کسٹم حکام کو دی جاتی ہے،محمد سلیم

Spread the love

منشیات اور کرنسی و دیگر اشیاء کی سمگلنگ کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔چیف کلیکٹر کسٹم

طورخم(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پوری دنیا میں انٹرنیشنل بارڈر کراسنگ پوائنٹ اور آنٹی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اختیارات کسٹم حکام کو دی جاتی ہے اسی سلسلے میں کچھ ماہ پہلے وفاقی حکومت نے مسافروں کے آمدورفت کے اختیارات محکمہ کسٹم کو منتقل کئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے ارہے ہیں، طورخم بارڈر کراسنگ کے اختیارات کسٹم حکام کو ملتے ہی بہتری کی جانب گامزن ہے منشیات اور کرنسی ودیگر اشیاء کی سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جوکہ وفاقی حکومت کی طرف سے کسٹم حکام کو اختیارات منتقل کرنے کا بہترین فیصلہ ہے،
ایک ہفتہ کے دوران طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام نے چیف کلیکٹر کسٹم محمد سلیم کی ہدایت پر اور کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین احمد وانی کی خصوصی دلچسپی پر طورخم بارڈر پر غیر قانونی طور پر ڈالرز سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کی ہے اور اسی ہفتے میں مختلف کارروائیوں میں 45000امریکی ڈالرز کو پکڑ کر کرنسی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے،
واضح رہے کہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ محمد سلیم اور کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین احمد وانی کے آنے سے طورخم بارڈر پر غیر قانونی کرنسی سمگلنگ، منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا منافع ہوا ہے اور پاک افغان دونوں ممالک کے درمیان تجارت بھی مثبت نتائج سامنے آئیں ہیں اور اب تجارت بہتری کی جانب گامزن ہیں.
لنڈی کوتل کے عوام نے چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ محمد سلیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں