وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

Spread the love

وزیراعظم اہم تعیناتی کے معاملے پر کابینہ کے اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔اجلاس جمعرات کی صبح نو بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کے لیے تمام وفاقی وزراء کو حاضری یقینی بنانے کے لیے پیغامات دے دیے گئے۔وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا ایجنڈے تاحال جاری نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ اجلاس کا ایجنڈہ کل رات تک جاری کر دیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترکیہ روانگی سے قبل اہم تعیناتی پر کابینہ کے ممبران کو اعتماد میں لے کر فیصلے کی توثیق کرائی جائے گئی۔خیال رہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم اجلاس میں فیصلوں کے بعد دو روزہ دورہ کے لئے ترکیہ روانہ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں