گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

Spread the love

گلگت (پ ر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اشیائے خورد نوش کے قیمتوں کو مستحکم کرنے کیلئے تاجروں کا تعاون بہت لازمی ہے تاجر تنظیموں، سول سوسائیٹی اور عمائدین شہر کے ساتھ ملکر خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہونگے، اجلاس کا مقصد اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں نظر ثانی کرتے ہوئے شہریوں کو سہولیات پہنچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں ماہانہ ثانی کیلئے بلائے جانے والے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی اور زائد منافع خوری کے رجحان میں کمی لانے کیلئے ہمیں ایک دوسر ے کے ساتھ مثبت تعاون کی ضرورت ہے تاکہ مالی مشکلات کے اس دور میں عوامی سہولت دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت سیف الملوک نے ماہانہ اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کے سلسلے میں سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے قیمتوں کے استحکام کی نوید سنائی، انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردنوش کے دالوں کے 6 اقسام میں 10 روپے سے 20 روپے کمی اور 42 اقسام کے اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں استحکام ہے جو کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے اقدامات کا مثبت اثرات ہیں جوکہ مستقبل کیلئے مزید بہتری لائے گی انہوں نے کہا کہ سبزی و پھلوں کے قیمتوں میں 10روپے سے30 روپے کمی ہوئی ہے جوکہ صارفین کیلئے اچھی خبر ہے بعد ازاں نے 10 سے زائد اقسام کے اشیائے خوردنوش کو اوپن رکھنے کی بھی تجویز دی، اسطرح انہوں نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران کے جانب سے بہترین ورکنگ ریلشن شپ کو کمیٹی کی کامیابی قرار دی، اورنئے نرخناموں کی منظوری کیلئے چیرمین سے استدعا کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے منظوری دیکر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے احکامات دئے۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران کا چیئرمین نے شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کی خاص بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے نمائندہ وفد نے بھی شرکت کی اور ایل پی جی کے سلسلے میں تفصیلات سے آگا ہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں