کمشنر ساہیوال نے پسپ حکام کو کہا ہے کہ وہ جاری ترقیاتی کام کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے شہر میں جاری پسپ پروگرام کے تحت مین سیوریج لائنوں کی تنصیب میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کمپنیوں کو اپنی استعداد کار بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور پسپ حکام کو کہا ہے کہ وہ جاری ترقیاتی کام کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں -انہو ںنے شہریوں کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے کھدائی کی جانے والی سڑکوں خصوصا ریلوے روڈ کے پیچ ورک کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی -وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان ،چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ ،میونسپل افسران عبدالغفار وینس( فنانس)،جاوید اکرم گوندل (پلاننگ) ،وقاص اکرم (انفراسٹرکچر )اور سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بھی شرکت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کے نارتھ اور ساﺅتھ علاقوں میں سیوریج کی مین لائن بچھانے کا کام بالترتیب 16اور17فیصد مکمل ہوا ہے جس پر کمشنر جاوید اختر محمود نے تشویش ظاہر کی او رکہا کہ منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لئے مین سیوریج لائن کے تنصیب کے کام کو مزید تیز کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں