انکی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعینات ہونے والے نئے فوجی سربراہان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی افواج پاکستان کیلئے بے لوث خدمات ہے انکی فوجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کرنے میں کردار ادا کرینگے تاا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔
