کراچی/لندن (عارف چودھری
) یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اور نائب صدر منہاج القران سندھ عامر اشرف خواجہ نے گورنر سندھ کامران خان ٹسوری سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری لئے محفوظ ہے اگر حکومتی سطح پر سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کئے ہیں تو غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر عامر اشرف خواجہ نے گورنر سندھ کامران خان ٹسوری کو یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی شیلڈ بھی پیش کی۔
