شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کا روٹ پرمٹ چیک کریں

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کا روٹ پرمٹ چیک کریں، روڈ پر گاڑیوں کو کھڑ ا ہونے نہ دیں،خلاف ورزی پرزمہ داروں کے خلاف جرمانوں میں تیز ی لائیں، گاڑی مالکان کو پارکنگ ایریاز میں کھڑی کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز، میونسپل کارپوریشن، مجسٹریٹس، ٹریفک پولیس کے آفیسران کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی زمہ داری ہے البتہ ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران سے کہا کہ وہ شہر میں داخل ہونے والے گاڑیوں کے روڑ پرمٹ اور نمبر پلیٹ چیک کریں، جن کے پاس کاروڈ پرمٹ نہیں ہونگے داخل نہ ہونے دیا جائے اور جن پرائیویٹ گاڑیو ں کے نمبر پلیٹ چسپاں نہیں ہونگے سخت کاروائی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ سرکاری اداروں کے ساتھ مثبت تعاون جاری رکھے گی تاکہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑٰیوں کے شہر میں داخلے کیلئے وقت کا تعین کیا جائے، اور ریڑھی والوں کو مصروف شاہراہوں سے ہٹاکر مناسب جگہ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ایکسائز پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ضرورت کے موقع پر موجود ہوں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس اور ایکسائز ڈپولیس کو ہدایات دیں کہ وہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے بغیر کاغذات، نمبر پلیٹ اور روڈ پرمٹ کے چیکنگ کا عمل میں تیز ی لائیں اور جرمانوں کو بھی تیز کریں، تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دی جاسکے گی گلگت شہر میں جلد ٹریفک مسائل پر قابو پائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں