جہلم ( محمد الیاس کھوکھر )ایم اے جناح گرامر ہائی سکول میں سکول کونسل کا اجلاس ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہمایوں یونس کی شرکت ، اہم فیصلے کیے گئے ،تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح گرامر ہا ئی سکول روہتاس روڈ جہلم میں گزشتہ روز سکول کونسل کا ماہانہ اجلاس صبح 10:30 بجے تلاوت کلام پاک سے شروع ھوا ۔ پرنسپل شکیل حسین شاہ نے ممبران کا وقت پر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا ۔ قبل ازیں سکول پرنسپل کے ساتھ ممبران نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ھمایوں یونس کو آج کے اجلاس میں تشریف لانے پر ان کا پرجوش استقبال کیا ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہمایوں یونس نے سکول کونسل کے قیام کی افادیت اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ تمام ممبران نے حکومت کے اس احسن اقدام کو طلباء کی تعلیم و تربیت میں شاندار کارنامہ کے طور پر سراہا اور ادارے کی بہتر رہنمائی اور اپنی کوششوں کا وعدہ کیا ۔ جنرل ممبر چوھدری اشفاق نے ممبران کو اس کام کو عبادت سمجھ کر کرنے کا کہا اور ایجوکیشن آفیسر ہمایوں یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے آئندہ بھی رہنمائی کے لیے درخواست کی۔ اجلاس میں ایجنڈا پر بات ھوئی اور اہم فیصلے کیے گئے
