جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت محمد امین میر کمیٹی روم المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد شاہد جلیل سیٹھی نے پروفیسر نعیم اختر جو حال ہی میں فوت ہو گئے تھے۔ان کی اور دیگر مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور دعا کرائی۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔میجر(ر) ذرغون گل خان نے 22-نومبر2022ء کو سی ڈی سی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں یومِ اقبال کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس پروگرام کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔اس کے بعد صغیر احمد اخلاق مرحوم کی یاد میں پروگرام”30سیکنڈ”
میں ڈاکٹر شاہد تنویر اور کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے چند الفاظ میں انتہائی جامع گفتگو کی۔سی ڈی سی کے اس ماہانہ اجلاس میں بریڈفورڈ (یو کے) سے آئے ہوئے ایک انتہائی متحرک اور فعال شخصیت طاہر بٹ کا تعارف تمام شرکاء سے کراتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔طاہر بٹ یو کے میں المرکزجہلم کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں۔اور وہاں پر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔اس کے بعد 25-دسمبر 2022ء کو یومِ قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلے میں ہونے والے پروگرام کے بارے میں مشاورت کی گئی۔اور اس پروگرام میں مہمان خصوصی،مہمان اعزاز اور تقریب کی صدارت کے لیئے ناموں پر غور کیا گیا۔اس ماہانہ اجلاس کے دیگر شرکاء میں محمد امین میر،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،طاہر بٹ بریڈ فورڈ (یوکے)،میجر(ر) ذرغون گل خان،شاہد جلیل سیٹھی،محمد احمد جمیل سینئیر وائس پریزیڈنٹ ریجنل چیف یو بی ایل عسکری بینک Sup/Regional Chief، زاہد حسین ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم، معروف شاعر احسان شاکر، سید اختر علی شاہ اور آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد کے علاوہ ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی زاہد حسین ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم نے کی ۔اس کے بعد یہ ماہانہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
