صفدر خان باغی کی اپنے وفد کے ہمراہ گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی کے ساتھ ملاقات۔
ملاقات میں صفدر باغی نے وفد کے ہمراہ حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختون خواہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی اپنے وفد کے ہمراہ گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں صوبائی ترجمان صفدر باغی نے وفد کے ہمراہ حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخواہ منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ صفدر خان باغی نے سابق وزیراعظم ومرکزی صدر جناب چوھدری شجاعت حسین ،مرکزی رھنما چوھدری شفائع حسین ،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ،ایم این اے فرخ خان کے طرف سے بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخواہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر بھی بات چیت ہوئی۔
