جس معاشرے یا قوموں کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیلوں کے میدان نوجوان نسل کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط کرتے ہیں،عزیر احمد دیال

Spread the love

مہمان خصوصی مشیر وزیراعلی پنجاب ملک حق نواز سگھلا اور نوجوان سیاسی ورکر عزیر احمد دیال نے سید بابا جی ناصر حسین شاہ شیرازی سگ درقلند کے دربار پر حاضری دی اور ہونے والے کبڈی کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

عزیر احمد دیال نے اس موقع پرکھلاڑیوں کو ہر پوائنٹ سکور کرنے والے ہر کھلاڑی کو اس کی پرفامنس کو سراہتے اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے نقد انعامات دینے کے ساتھ ساتھ کمیٹی کو بھی ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق چک نمبر 2/10L عباس پور میں سید بابا جی ناصر حسین شاہ شیرازی سگ درقلند کے سالانہ عرس مبارک و کبڈی میلہ کی رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس میں آج کی تقریبات کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک حق نواز سگھلا اور سیاسی ورکر عزیر احمد دیال تھے اس عرس مبارک کے میزبان سجادہ نشین سید جواد علی شاہ شیرازی بابا اقبال حیدر شاہ شیرازی سید اسد اقبال شاہ شیرازی سید حماد شاہ شیرازی نے مہمانان خصوصی کے گلوں میں پھولوں کی مالا ڈال کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ڈھول کی تاپ پر والہانہ استقبال کیا دونوں مہمانوں نے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد دونوں مہمانوں نے وہاں ہونے والے کبڈی کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دونوں ٹیموں کا مہمانوں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی عزیر احمد دیال کی طرف سے اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پوائنٹ سکور کرنے والے ہر کھلاڑی کو تالیوں کی گونج میں ہزار روپے نقد انعامات دیے گئے اس موقع پر اپنے پیغام میں عزیر احمد دیال نے کہا کہ مہنگائی اور پریشانی کے اس دور جس میں ہر چہرہ مرجھایا ہوا ہے آپ نے یہ ایونٹ منعقد کروا کر جس طرح سے لوگوں کے مرجھانے ہوئے چہروں پر خوشیاں لانے کے لئے یہ بہت اعلیٰ کوشش کی ہے عزیر احمد دیال نے مزید کہا کہ یاد رکھنا اس طرح سے کھیل کے میدان سجانے سے ہماری نوجوان نسل کو نشے سمیت دیگر معاشرتی برائیوں سے بچانے میں بڑے کارگر ثابت ہوسکتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ 2چک سیداں والے اور 3 چک دیالاں والے کی حد اور اور قدریں بڑی مشترک ہیں ہمیں ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں اسی طرح سے شریک ہوتے رہنا چاہیے اس سے ہماری قربتیں بڑھیں گی جس طرح آج بابا جی ناصر حسین شاہ سگ درقلندرکے عرس مبارک کی تقریبات اور اس کھیل کے میدان میں اپنے 2چک کے بھائیوں کے درمیان کھڑے ہوکر جو خوشی آج مجھے محسوس ہورہی ہے مہمان خصوصی چوہدری عزیر احمد دیال نے منتظمین سالانہ عرس کبڈی میچ سید بابا ناصر حسین شاہ شیرازی سید نجم الحسین شاہ شیرازی سید عنایت حسین شاہ شیرازی سید وقار حسین شاہ سید منور حسین شاہ شیرازی سید فخر عابد حسین شاہ شیرازی سید الطاف حسین شاہ شیرازی سید صداقت حسین شاہ شیرازی کو بہترین مینجمنٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان بھی کیا جس پر وہاں موجود مہمانوں کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے چوہدری عزیر احمد دیال کے اس اقدام کو خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں