لائیو اسٹاک شعبے کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہیں۔ڈاکٹر افتاب احمد
خیبر پختون خواہ حکومت لائیو اسٹاک شعبے کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر افتاب احمد نے کہا کہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے پاکستان کی ستر فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے اور انکی آمدنی کا دارومدار زراعت اور لائیو اسٹاک پر ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت اور صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک محب اللہ خان کا مشن ہے کہ خیبر پختونخواہ میں غربت کا خاتمہ کیا جا سکے اور معاشی میدان میں زرعی اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ ہمارا صوبہ زرعی پیداوار میں خود کفیل ہو سکے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر افتاب احمد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ دیہی مرغیاں لوگوں کا ذریعہ معاشھے اور غذائی ضروریات کوبھی پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے آگاہی پروگرامز کمیونٹی کی ترقی اور فلاح و بہبود میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں جس میں میڈیا کا بنیادی کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا صوبہ زرعی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔
