ریڑھی والوں کیلئے خوشخبری،ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے پرانے پل کے ساتھ خالی پلاٹ میں ریڑھیاں لگانے کی اجازت دے دی

Spread the love

گلگت (پ ر)ریڑھی والوں کیلئے خوشخبری،ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے پرانے پل کے ساتھ خالی پلاٹ میں ریڑھیاں لگانے کی اجازت دے دی اس مقصد کیلئے انہوں نے سوموار کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر گلگت عابد حسین میر اور دیگر سٹاف کے ہمراہ دورہ بھی کیا، اپنے دورے کے دوران ایڈ منسٹریٹر نے میڈیا کے نمائدوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں ریڑھی بازار کے قیام ایک چیلنج سے کم نہیں تھا مناسب جگہ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات درپیش تھے، چیف آفیسر عابد حسین میر کے کوششوں سے یہ درینہاور اہم مسئلہ بھی حل ہورہا ہے بلدیہ گلگت پلاٹ کو کرائے میں لیکر ریڑھی لگانے والوں کیلئے سہولت دے گی، اس سہولت سے ریڑھی لگانے والوں کیلئے ایک مناسب جگہ دستیاب ہوگی بلکہ شہر کے دل میں انکا کاروبا ر بھی اچھا چلے گا، ریڑھی والوں کی وجہ سے مین شاہراہوں میں ٹریفک کا بڑا مسئلہ پیدا ہوتا تھا، جوکہ انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور بلدیہ کیلئے ایک مشکل ٹاسک بنا ہوا تھا، اب یہ مسئلہ بھی حل ہورہا ہے امید ہے کہ ریڑھی لگانے والے بیوپاری سکون کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے۔ بعد ازاں چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر نے پلاٹ مالک کے ساتھ ریڑھی بازار کیلئے جگہ کی فراہمی پر کامکمل کرلیا ہے جوکہ عنقریب ریڑھی بازار کا افتتاح کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں