گلگت ضلعی انتظامیہ کا پولیس اورجی بی فورس کے ہمرا ہ مناور اور سکوار میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

Spread the love

گلگت (پ ر)ضلعی انتظامیہ کا پولیس اورجی بی فورس کے ہمرا ہ مناور اور سکوار میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، نصف درجن زیر تعمیر مکانات کو مسمار کردیا گیا جبکہ انکے قبضے سے عوامی اراضی بھی واگزار کرائی گئیں،، ضلعی انتظامیہ لینڈ مافیا کے جانب سے غیر قانونی اقدامات ہر گرز بارداشت نہیں کرے گی جہاں کہیں بھی عوامی زمینوں پر قبضہ مافیاکے جانب سے شکایات ملیں گی کوئی رعائت نہی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے منگل کے رو ز مناور میں اپنی قیادت میں لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی،ا نہوں نے چھاپہ مارٹیم کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایات دیں، لینڈ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، مجسٹریٹ احمد اقبال، میونسپل فورس کے جوانوں، جی بی سکاوٹس کے جوانوں اور جی بی پولیس کے جوان بھی ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ انکا کہنا تھاکہ قبضہ مافیا گلگت چھوڑ دیں انہیں یہاں کوئی رعائت نہیں ملنی والی ہے اس قبل سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، مجسٹریٹ احمد اقبال اور ریونیو فیلڈ سٹاف نے قبضہ مافیاکے جانب سے گلگت کے مختلف موضعات میں عوامی اراضی کو قبضہ کرکے تعمیرات کئے جانے کی رپورٹ بھی دی تھی۔ جس کے بنیاد پر لینڈ مافیا کے خلاف منگل کے روز فورسز کے ہمراہ کریک ڈاون کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام اپنی شکایات اے سی آفس میڈیا سیل یا الفا کنٹرول میں درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کرکے انکے شکایات کاازالہ کیا جاسکے گا واضح رہے قبضہ مافیا کے زیر تعمیر مکانوں کو مسمار کرنے کے دوران خود ڈوزر پر بیٹھ کر آپریشن کی نگرانی کی۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کاکمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کی جرائت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے کمال جرائت کا عملی مظاہرہ کیا، اگر اسی طرح بے رحمانہ کاروائیاں کی گئیں تو کوئی بھی لینڈ مافیا عوامی زمینوں کو نہیں ہتھیا سکتا، ہم ضلعی انتظامیہ کے جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف زبردست کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں