گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، مجسٹریٹ عالم حسین اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کا گلگت اور نومل بازاروں میں گرانفروشوں، ناقص صفائی پر بیکری فیکٹریوں کا زبردست کریک ڈاون، تین فیکٹری مالکان کو نوٹسز اور ایک درجن سے زائد دکانداوں پر زائد منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، مجسٹریٹ عالم حسین کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ گلگت اور نومل کے مختلف جگہوں پر بیکری فیکٹریوں، تاجروں اور ہوٹلوں کے خلاف زیردست کاروائی کی گئیں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور بیکریوں میں صفائی نہ کرنے پر تین بیکریوں کے نوٹسز دئے جبکہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 15 تاجروں پر جرمانے کئے گئے اور ہوٹلوں میں ناقص انتظامات پربھی جرمانے کئے، فوڈ انسپکٹر نے موقع پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے احکامات کو دہراتے ہوئے پابند کیا کہ،کار سرکار میں مداخلت اورخلاف ورزی پر سخت اقدامات کئے جائیں گے لہذا گرانفروشوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر انہیں مختلف سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا
