رپورٹ امان علی شینواری.
معاشرے میں خواتین کی کردار ناگزیر ہے. تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور بیدار کرنے سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتے ہیں، ان کو حقوق کے حوالے سے آگاہی سیمینار وقت کے عین مطابق ضروری ہے. پشتون قوم کے خواتین میں ٹیلنٹ کے کوئی کمی نہیں. ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے صوبائی کور کمیٹی کے رکن نیلم گگیانی نے واک تحریک کے منعقدہ تقریب عنوان خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
تقریب میں پشتون قوم سے مختلف اقوام سے خواتین نے شرکت کی اور مقصد خواتین کی مسائل حل کرنا اور معاشرے میں کردار کے ساتھ ساتھ خواتین میں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا تھا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ خواتین سے گھر کی کام و خدمت کے بغیر تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کیا جائے تاکہ ہر گھر میں خواتین کی مسائل کو خواتین ہی حل سکیں انہیں گھروں تک محدود کرنا اور تعلیم سے محروم کرنا ہی پشتون معاشرے کے لئے باعث نقصان ہے ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں پر بھی تعلیم کرنا چاہیے دراصل مہذب معاشرے کے قیام کے لئے خواتین کی مثبت کردار ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ شعور اور اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے ہر آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے معاشرے کے ہر مرد کو چاہیے کہ وہ اپنے بچیوں پر رحم کرکے ترقی یافتہ معاشرے کی قیام کے لئے ان کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ میں واحد پشتون لیڈی ہوں جو سب سے پہلے روزگار پھر سیاست اور خواتین کو معاشرے میں اصلاح کی غرض سے شعور اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے اور مزید کہا کہ پشتون قوم کی بیٹیاں اب ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر سکول کالج، ہسپتالوں اور دیگر ڈیپارٹمنٹس میں ڈیوٹی نبھا رہی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے
