چکوال سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ہونہار بھائیوں نصابی و غیر نصابی سرگرنیوں میں نئی تاریخ رقم کر دی

Spread the love

جہلم کھیوڑہ ( راشدخان)

ظاہر محمود اور جمال احمد کی اس شاندار کامیابی پر علاقہ بھر کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نےگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے بیسویں سالانہ کانووکیشن کے موقع پر ایک ساتھ رول آف آنر وصول کر کے نئی تاریخ رقم کر دی- گورنمنٹ کالج کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ہی کانووکیشن پر دو بھائیوں کو ان کی شاندار ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے اعزاز میں گورنمنٹ کالج کے سب سے بڑے ایوارڈ رول آف آنر سے نوازا گیا ہو- ظاہر محمود گزشتہ دس سال سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالب علم رہے اور اس رول آف آنر کے علاوہ ایک اور رول آف آنر، 3 سرٹیفیکیٹس آف ڈسٹنکشن اور چار سرٹیفیکٹس آف میرٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ انھوں نے کیمسٹری میں ایم فل کی ڈگری مکمل کی ہے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی نے فارسی زبان و ادبیات میں آنرز کیا اور ایک رول آف آنر کے ساتھ 3 سرٹیفیکیٹس آف ڈسٹنکشن اور 3 سرٹیفیکیٹس آف میرٹ حاصل کیے- جمال احمد نے اپنی ڈگری وصول کرنے سے پہلے ہی فارسی لیکچرر شپ کے امتحان میں پنجاب بھر میں ٹاپ کر کے نوعمر ترین ٹاپر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے-
ظاہر محمود کو اس کانووکیشن پہ “پطرس” کے سو سالہ خصوصی شمارے کی اشاعت پر رول آف آنر سے نوازا گیا جبکہ جمال احمد کو مجلس صوفی تبسم کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دینے اور فارسی کی انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کروانے پر رول آف آنر سے نوازا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں