میونسپل انسپکشن ٹیم کاشہر میں تاجروں، ہوٹل مالکان اور تنور چیوں کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

گلگت (پ ر) میونسپل انسپکشن ٹیم کاشہر میں روٹی کے وزن میں کمی، ہوٹلوں میں ناقص صفائی اور آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے والے تاجروں، ہوٹل مالکان اور تنور چیوں کے خلاف کاروائیاں جاری، متعدد افراد دھر لئے،خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کردئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر)اریب احمد مختار کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ احمد اقبال، انکروچمنٹ انسپکٹر منظور حسین، اور بلدیہ پولیس فورس کے جوانوں مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے جوٹیال، کینٹ بازارجوٹیال، پبلک چوک جوٹیال، خومر بازار، خومر چوک، یاگار چوک اور کشروٹ بازار کے مختلف دکانوں، تنورچیوں، اور چھوٹے بڑے ہوٹلوں، میں روٹی کے وزن میں کمی جیسے عوامی شکایات پر تنورچیوں پر زبردست چھاپے مارے گئے اور درجنوں تنور مالکان کو نوٹسز جاری کئے اور جرمانے عائد کئے اور موقع پر انہیں وارننگ دی گئی کہ وہ وزن میں کمی جیسے سنگین جرم نہ کریں اور سرکار کے جانب سے مقررہ وزن کے مطابق روٹی بنائیں تاکہ صفائی یقینی بنائیں، ہوٹلوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب کریں اور صفائی یقینی بنائیں ضلعی انتظامیہ عوامی سہولیات کے فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار اور اسکی ٹیم عوامی شکایات پر کار سرکاری میں مداخلت کرنے والو ں کے خلاف کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں اور انتظامی رٹ کو قائم رکھنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں