گلگت (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے سب ڈویژن گلگت کیلئے لکڑی کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، خشک لکڑی 40 کلو گرام 1250 روپے، گیلی لکڑی 40 کلو گرام 850 روپے اور بورا ہر قسم 1000 روپے مقرر کردیا ہے نئے قیمتوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، خلاف ورزی پر ٹمبر مالکان کے پر بھاری جرمانے اور لکڑ خانے سیل ہونگے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے گلگت سب ڈویژن کیلئے لکڑی کے نرخنامے کی منظوری دے دی، جسکے مطابق خشک لکڑی فی من 1250، گیلی لکڑی 850 اور بورے کی بوری کا 1000 روپے مقرر کردیا ہے اس سے قبل تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے GB ٹمبر ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلا س میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ لکڑی کے نئے قیمتوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، جس کے رپورٹ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے اسسٹنٹ سیکریٹر ی برائے پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت سیف الملوک نے تفصیلی سروے رپورٹ پیش کیا تھا۔ جس پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے سفارش کردی اور لکڑی کے نرخنامے کی منظوری دے دی۔
