حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا

Spread the love

ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

اسلام آباد:(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا۔ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز  پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں. نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں