گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول ہڑپہ میں بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: ہڑپہ۔الحمداللہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول ہڑپہ میں بس سروس کا آغاز کر دیا گیا آج معذور بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بس سابقہ صدر انصاف ویلفیئر ونگ ہڑپہ اور جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل ساہیوال چودھری احسن ایاز اور ہیڈ کلرک مظہر صاحب نے بس ڈرائیور نذاقت علی کی ہینڈاوورکی یہ بس سروس ہڑپہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں سے معذور بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے لئے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کی گئی ہے یاد رہے ہڑپہ میں اسپیشل ایجوکیشن سکول کے قیام کے لئے چودھری احسن ایاز کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوش کی وجہ سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس سکول کے قیام کے لیے احکام جاری کئے سکول میں بچوں کو مفت تعلیم شوز سال میں تین بار وردی کے علاؤہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے جس سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی والدین کی پریشان بلخصوص معذور بچوں کو کئ کئ میل کا سفر طے کرکے بچوں کو سکول پہنچانے کی تھی جو الحمدللہ آج سے بس سروس شروع ہونے سے ختم ہوگئی اس احسن اقدام پر اہلیان علاقہ خاص طور پر معذور بچوں کے والدین کااس اقدام پر سابقہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سابقہ صدر انصاف ویلفیئر ونگ ہڑپہ اور جوائنٹ سیکرٹری pti تحصیل ساہیوال چوہدری احسن ایاز اور ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال ڈاکٹر عبدالکریم اور ہیڈ کلرک مظہر صاحب شکریہ کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں