ہڑپہ میں واٹر سپلائی کے منصوبے پر کام جاری

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) الحمدللہ ہڑپہ میں واٹر سپلائی کے منصوبے پر کام جاری گھر گھر پینے کا صاف پانی پہنچانے کے پچاس ہزار گیلن ٹینکی کے کام کے آغاز سے پہلے ہڑپہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگران ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام دستگیر کھوکھر چوہدری طارق حبیب خاور یونس سدھو میاں طارق جاوید صدر انجمن تاجران ہڑپہ سماجی کارکن ڈاکٹر محمد امجد نے پروجیکٹ مینیجر بابا یونس اور لوگوں کے ساتھ کام کا معائنہ کرتے ہوئے تسلی کا اظہارِ کیا یاد رہے ہڑپہ اور اس کے گردونواح میں ہونے والے کروڑوں روپے کی گرانٹ سے جاری سیوریج واٹر سپلائی ٹف ٹائل وغیرہ کے منصوبہ جات کا اعلان سابقہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابقہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ ہڑپہ کے موقع کیا تھا جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے رائے حسن نواز نے انتھک محنت کی جس کے لئے تمام لوگوں کا اہل علاقہ کی جانب سے بے حد شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں