پنجاب، خیبرپختونخوا نے وفاق سے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

Spread the love

سیلاب متاثرین کو وزیراعظم کے 10 ارب روپے کے امدادی پیکج کے اعلان کے باوجود ایک روپیہ نہیں ملا۔

پشاور:(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاق سے شکایتوں کے انبار لگا دیے اور فوری فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا،پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کو ابھی تک 176 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی،محسن لغاری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے لیے معاہدے پر بھی وفاقی حکومت نے اپنا پریمیم نہیں دیا، اس طرح یہ منصوبہ کتنے دن چلے گا،خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق نے قبائلی علاقوں میں صحت سہولت کارڈبند کر دیا، سات ماہ میں 120 ارب روپے ٹرانسفر نہیں کیے گئے۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ 30 ارب روپے قبائلی عوام کے بجٹ سے کاٹ لیے گئے، سیلاب متاثرین کو وزیرِ اعظم کے 10 ارب روپے کے امدادی پیکج کے اعلان کے باوجود ایک روپیہ نہیں ملا،انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں